18 دسمبر، 2016، 10:54 PM

افغانستان میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک

افغانستان میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبوں نمروز اور فرح میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبوں نمروز اور فرح میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ فراہ کے علاقے گلستان میں ایک بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔ گلستان علاقے کے ایک مقامی عہدیدار اجمل زاہد کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں پینتالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ درایں اثنا صوبہ نیمروز کے مقامی حکام کے مطابق چخناثر کے علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں چھتیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثہ ہونا غیر معمولی نہیں، یہاں ہائی ویز اور دیگر سڑکوں پر ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں سیکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

News ID 1869091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha